ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا داسو دہشتگرد حملے میں ملوث نہ ہونےکا مضحکہ خیز بیان مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان متعدد بار ناقابل تردید شواہد سامنے لا چکا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت دہشتگردی کی منصوبہ بندی، معاونت ومدد، سرپرستی،سرمایہ کی فراہمی میں بھی ملوث ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ برس عالمی برادری کوٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات فراہم کرچکےہیں، حال ہی میں لاہورحملےمیں بھارت کےملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی ہم نے پیش کئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کےخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ناقابل تردید، معلوم چہرہ کمانڈر کلبھوشن ہے، کلبھوشن جادھو مارچ 2016 میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، بھارت کا وتیرہ ہے وہ ہمیشہ لفاظی اور نئے جھوٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، ہم بھارت پرپھرزور دیتے ہیں کہ ریاستی دہشت گردی کا بطور پالیسی ہتھیاراستعمال بند کرے، پاکستان خطےکا امن و سلامتی خطرے سےدو چار کرنےوالی بھارتی فتنہ انگیزیوں کوبےنقاب کرے گا۔
Comments are closed.