پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا سامنا دو مرتبہ کی پی ایس ایل فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
پی ایس ایل 6 میں دونوں ٹیمیں ابھی تک ایک ایک میچ ہی جیت سکی ہیں اس لیے آج دونوں ہی ٹیمیں جیت کے لیے پر امید ہیں۔
ایونٹ کا ساتواں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.