ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے جیت کا سفر شروع کردیا جبکہ بنگلادیش نے گھر واپسی کی ٹکٹ کٹوالی۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3رنز سے شکست دے دی۔
بنگلادیش کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے 143رنز کے ہدف حاصل نہ کرسکی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 139 رنز بناسکی اور میچ 3 رنز سے ہار گئی۔
بنگلادیش کو آخری اوور میں جیت کے لیے 13 رنز درکار تھے، لیکن وہ صرف 9 رنز ہی بناسکی، آخری گیند پر اُسے 4 رنز درکار تھے، آندرے رسل مقابل بیٹسمین محمود اللّٰہ کو گیند مس کرنے میں کامیاب رہے۔
دونوں ٹیموں کا ایونٹ کے سپر 12 مرحلے میں تیسرا میچ تھا، اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کےلیے سیمی فائنل تک رسائی کے دروازے فی الحال کھلے ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی مرحلہ کھیلنے والی بنگلادیش کی ٹیم کا اب آگے کا سفر ختم ہوگیا ہے، تاہم اس نے ایونٹ میں 2 نومبر کو جنوبی افریقا اور 4 نومبر کو آسٹریلیا سے مقابلہ کرنا ہے۔
Comments are closed.