کوئٹہ کے پی ٹی سی ایل کے صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے کے دعوے کے باوجود کوئٹہ کا مواصلاتی رابطہ تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولت میں اب بھی رکاوٹ موجود ہے۔
دوسری جانب فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن میں خلل کے سبب متاثرینِ سیلاب کے لیے کیے جانے والے امدادی آپریشن میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ مستونگ سے کوئٹہ جانے والا پی ٹی سی ایل کا کیبل بارش و سیلاب کے باعث کئی جگہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث کوئٹہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکٹیویٹی میں خلل پیدا ہوا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ٹیمیں کیبل کی مرمت کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں جس کی جلد مرمت ہو جائے گی۔
Comments are closed.