وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس دن کی برکت سے پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت نکال دے۔
کراچی میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس میں وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس دن کی برکت سے پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت سے نکالے۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج میں تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضور ﷺ تمام امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ اس دن کی برکت سے پاکستان کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ اس دن کی برکت سے پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت سے نکالے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن دعا کریں کہ اللّٰہ ہماری عبادتیں قبول کریں۔
Comments are closed.