hookup Vincentown New Jersey free hookup sites usa curvy hookup hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا کے والد اب تک لڑکی کے نکاح سے لاعلم ہیں

دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، پولیس نے جو نکاح نامے کے بارے میں بتایا ہے، اس کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا لاہور میں کوئی فیملی ممبر نہیں ہے، نکاح کی خبروں کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

والدین کےمطابق دعا زہرہ کراچی سے 16 اپریل 2022 کو لاپتہ ہوئی تھی، نکاح نامے کے مطابق دعا کا مہر 50 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

دعا کے والد کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے ہم سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی نے بھی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے، بلکہ انہوں نے خود مجھ سے اس حوالے معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کے لاہور سے ملنے کی معلومات پر بھروسہ نہیں، سانگھڑ سے ملنے والی بچی کو بھی دعا کہا گیا تھا، نکاح نامے میں بیٹی کی عمر اٹھارہ سال لکھی ہے۔

دعا کے والد  نے کہا کہ بیٹی 27 تاریخ کو چودہ سال کی ہوگی، میری شادی 2005 میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.