بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا کیس میں تفتیشی افسر کی تبدیلی کی نئی درخواست

دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے مہدی کاظمی نے نئی درخواست دائر کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں دعا زہرا کے والد نے نئی درخواست دائر کی۔

کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت میں عدالت نے پولیس سے 16 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ فریقین آئندہ سماعت تک تحریری جواب جمع کرائیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ دعا زہرا کی نئے میڈیکل جانچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر 15 سال کے قریب بتائی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی کوئی تفتیش نہیں کر رہا، مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست ماتحت عدالت نے مسترد کردی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.