بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا منگی کیس کے ملزم کا فرار، پولیس کی اسکروٹنی شروع

کراچی میں دعا منگی اغواء برائے تاوان کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے معاملے کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات پر کورٹ پولیس کی اسکروٹنی شروع کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی کورٹ پولیس کو پولیس وینز کی آن لائن ٹریکنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورٹ پولیس کی نفری 600 اہلکاروں پر مشتمل ہے، کرپٹ اہلکاروں کی فہرست بنا کر انہیں فیلڈ ورک سے ہٹا دیا جائے گا۔

کراچی میں ہائی پروفائل دعا منگی اغواء کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے شاپنگ مال سے فرار کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو پولیس اہلکار قیدیوں کی وین میں نہیں بلکہ پرائیویٹ گاڑی میں لائے تھے۔

کورٹ پولیس کی نفری 1200 کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، یومیہ سٹی کورٹ میں 600 سے 700 ملزمان پیش کیے جاتے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ زوہیب قریشی کو جیل سے پولیس وین میں ہی عدالت لایا گیا تھا، پیشی کے بعد زوہیب قریشی کو اہلکاروں نے پرائیویٹ گاڑی فراہم کی تھی۔

ملزم زوہیب قریشی طارق روڈ کے مال سے خریداری کے بہانے فرار ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.