کراچی میں دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار پر مزید دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار کورٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے، گرفتار اہلکار ہر بار ان ہی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگاتے تھے، جن سے ملزم زوہیب فرار ہوا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پولیس اہلکار مبینہ طور پر زوہیب قریشی کے ساتھ رابطے میں تھے، گرفتار ٹیکسی ڈرائیور بھی ملزم زوہیب سے رابطےمیں تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام معاملہ 6 ماہ سے جاری تھا جبکہ زوہیب قریشی عدالت سے کئی بار شاپنگ کرنے اور اپنے گھر بھی گیا۔
Comments are closed.