محکمہ داخلہ سندھ نے دعا منگی کیس کا ٹرائل میں جیل میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق دعا منگی کیس کے ملزمان میں زوہیب قریشی، فیاض سولنگی اور دیگر شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دعا منگی کیس کے ملزمان کا ٹرائل سینٹرل جیل میں واقع عدالتوں میں ہوگا۔
صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کو ارسال کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملزم زوہیب قریشی اور فیاض سولنگی پر 4،4 مقدمات درج ہیں۔
دعا منگی کیس کا ملزم زوہیب قریشی 28 جنوری کو سٹی کورٹ سے واپسی پر فرار ہوگیا تھا۔
کراچی پولیس نے دعا منگی کیس کے مفرور ملزم کی تلاش میں گلشن حدید کے ایک گھر پر چھاپا مارا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر پر چھاپے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دعا منگی کو نومبر 2019ء میں کراچی سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ ملزمان کو جنوری 2021ء میں سزا سنائی گئی تھی۔
Comments are closed.