بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا منگی کیس، مفرور ملزم کی گرفتاری پر 50 لاکھ انعام کا اعلان

دعا منگی اغواء برائے تاوان کیس کے مفرور ملزم زوہیب قریشی کی گرفتاری پر پولیس نے انعام رکھ دیا۔

ملزم زوہیب قریشی کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شہری کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مفرور ملزم زوہیب قریشی اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دعا منگی کو اغواء کر کے اس کی رہائی کے لیے تاوان وصول کرنے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم زوہیب قریشی عدالت سے واپسی پر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.