کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی۔
آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب کو سندھ پولیس کی معاونت کی ہدایت کی جائے۔
خط کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کو بھی سندھ پولیس سے تعاون کی ہدایت کی جائے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
Comments are closed.