جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرہ مبینہ اغوا کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے گرفتار نکاح خواں اور گواہ کو پیش کر دیا گیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کے ریمانڈ میں 4 جون تک توسیع منظور کرلی۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے الفلاح سے دعا زہرا لاپتہ ہوگئی تھی، دعا کے والد نے الفلاح تھانے میں اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا تھا۔
دعا زہرا کے والد کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ظہیر احمد نے دعا زہرا سے شادی کرلی ہے، ان کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے۔
Comments are closed.