کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو پنجاب سے بازیاب کروالیا گیا ہے جس کے بعد دعا کی ساس کا بیان بھی سامنے آگیا۔
بہاولنگر سے دعا زہرہ کی بازیابی پر اس کی ساس کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ڈرے ہوئے تھے اس لیے یہاں پناہ لی تھی، دعا زہرہ اور بیٹے ظہیر کو پولیس یہاں سے لے گئی ہے۔
ساس دعا زہرہ نے کہا کہ دعا زہرہ میری بیٹی ہے، اسے اغوا نہیں کیا، وہ خود آئی تھی، واپس بھیجنا چاہا تو اس نے انکار کر دیا۔
دعا زہرہ کی ساس نے کہا کہ مجبوراً ہم نے ہائی کورٹ میں نکاح کروادیا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی۔
واضح رہے کہ سی آئی اے پولیس نے دعا اور اس کے شوہر کو ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا جس کے بعد انہیں کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
دعا کے شوہر ظہیر کے سارے اہلخانہ پہلے ہی کراچی پولیس کی حراست میں ہیں۔
Comments are closed.