کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو پولیس نے کراچی پہنچا دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے گزشتہ روز دعا زہرہ کو پنجاب سے بازیاب کرایا تھا۔ پولیس کی جانب سے دعا زہرہ کے شوہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.