کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی دعا زہرا کے دیور سے رابطے میں رہنے والا وکیل روپوش ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کے دیور کا بالاکوٹ میں وسیم نامی وکیل کے ساتھ رابطہ تھا، تاہم وسیم نے براہ راست دعا زہرا سے کسی قسم کے رابطے سے انکار کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی اطلاع دینے اور وکلاء کی ضمانت پر وسیم کو جانے دیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وکیل کے روپوش ہونے کے بعد اس کے فرار منشی کو پکڑ لیا ہے۔
واضح رہے کہ دعا زہرا کی خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاع کے مطابق دعا زہرا اور شوہر چند روز قبل مانسہرہ منتقل ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں مقامی دوست کے ہمراہ مانسہرہ کے کسی علاقے میں روپوش ہیں۔
Comments are closed.