دعا زہرا کے اہلِ خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے دعا زہرا کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
دعا زہرا کے اہل خانہ اور دیگر نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں خواتین کے ساتھ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر دعا کی بازیابی کے مطالبات درج تھے۔
دعا کی والدہ کا کہنا تھا کہ دعا زہرا کا کیس تھا لیکن صبح دعا کو دارلامان سے لاہور پہنچا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب نادرا پر یقین نہیں تو اس ادارے کا کیا فائدہ کیا ہے، دعا کے والد نے چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔
Comments are closed.