best hookup apps that aren't a scam hookup Vincentown New Jersey gina valentina melissa moore hookup hotshot farm girl hookup edf8329we instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا زہرا کی عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق دوبارہ کروائی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں دعا زہرا کو ’مائنر‘ یعنی کہ نابالغ لکھا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال سے زیادہ اور 16 سال سے کم ہے۔

دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ پر سماعت آج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 12 بجے ہوگی۔

دعا زہرا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ امید ہے پیر کو سامنے آنے والی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ حق اور سچ پر مبنی ہوگی۔

کچھ دیر بعد مقدمے کے مدعی اور وکیل بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے محکمۂ سندھ کی جانب سے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا۔

عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کی بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کیے گئے ٹیسٹ میں سامنے آیا تھا کہ دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا دعویٰ تھا کہ دعا کی عمر 14 سال ہے، انہوں نے عدالت میں بیٹی دعا زہرا کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ بھی پیش کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.