مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے گرفتار نکاح خواں نے عدالت میں نکاح پڑھانے کی تردید کر دی۔
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں دعا زہرا کے مبینہ اغواء سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار نکاح خواں اور گواہ کو عدالت میں پیش کر دیا۔
دوران سماعت گرفتار نکاح خواں غلام مصطفیٰ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نکاح نہیں پڑھایا، میرا نام استعمال کیا گیا ہے۔
جس پر تفتیشی افسر کا عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تفتیش کرنی ہے کہ واقعی ملزم نے نکاح پڑھایا بھی ہے یا نہیں۔
عدالت کی جانب سے دونوں ملزمان، نکاح خواں اور گواہ کو 5 دن کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed.