
کراچی سے لاہور جا کر ظہیر نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنیوالی دعا زہرا لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں ظہیر کی والدہ (دعا زہرا کی ساس) کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت کیلئے دعا زہرا بھی جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔
Comments are closed.