کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر کے سیالکوٹ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوکیٹر کے ذریعے دعا زہرا اور شوہر ظہیر کے سیالکوٹ میں موجود ہونے سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئی ہیں، لاہور اور کراچی پولیس کی ٹیمیں دعا زہرا کو لینے کے لیے سیالکوٹ میں موجود ہیں۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ لوکیٹر کے ذریعے دونوں میاں بیوی کی موجودگی کا پتہ چلا ہے، دعا زہرا اور شوہر بار بار اپنی لوکیشن تبدیل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
Comments are closed.