ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

دعا بھٹو کی بیٹے کی حوالگی کیلئے بھی درخواست دائر

ملیر کراچی کی فیملی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے بیٹے کی حوالگی اور اس کا سربراہ مقرر کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

دعا بھٹو کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بیٹے کامل حلیم کی کسٹڈی مستقل طور پر میرے حوالے کی جائے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ مجھے حلیم عادل شیخ سے رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ دلوائے جائیں، مجھے کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

دعا بھٹو کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے بیٹے کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے۔

پی ٹی آئی کی رکنِ سندھ اسمبلی نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ واپس دلوایا جائے، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم بھی واپس دلوایا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے گزشتہ روز اپنے شوہر حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دعا بھٹو کی جانب سے ملیر کی فیملی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.