جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

’دس لاکھ ڈالر کی منشیات‘ اصل میں پسی ہوئی مٹھائی نکلی

فرانس: ’دس لاکھ ڈالر کی منشیات‘ اصل میں پسی ہوئی مٹھائی نکلی

فوٹو

،تصویر کا ذریعہPREFACTURE DE POLICE

،تصویر کا کیپشن

یہ واضح نہیں ہے کہ ایک عام سی مٹھائی کی اتنی بڑی مقدار کو کیوں پیس کر پاؤڈر بنایا گیا تھا

اس ہفتے پیرس میں پولیس نے اعلان کیا کہ ایک ’کامیاب تحقیقات‘ اور چھاپے میں خطرناک منشیات ایم ڈی ایم اے اور ایکسٹیسی برآمد کی ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

لیکن اگر یہ کہا جائے کہ اس کارروائی کا ’پھل‘ پولیس کو کچھ مختلف انداز میں ملا ہے، تو غلط نہیں ہوگا۔

ان تحقیقات سے قریبی طور پر منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ گلابی پاؤڈر حقیقت میں پسی ہوئی مٹھائی تھی۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ فرانس میں مٹھائی کی سب سے مشہور برانڈز میں سے ایک ہیریبو کی تیار کردہ ’پسی ہوئی تقدا اسٹرابیری تھی۔‘

لی پیریسیئن کی رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے کیونکہ پولیس کو چوری شدہ موبائل فونز کے علاوہ ایکسٹیسی ٹیبلٹ تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والی مشین بھی ملی ہے۔

لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ابتدا میں ضبط کیے گئے اس سامان کو غیر قانونی منشیات کیوں بتایا گیا تھا اور نہ ہی یہ کہ ایک عام سی مٹھائی کی اتنی بڑی مقدار کو کیوں پیس کر پاؤڈر بنایا گیا تھا۔

پکڑی گئی ‘منشیات’ کی شناخت میں غلطی ممکن ہے۔ گذشتہ سال تھائی لینڈ میں حکام نے دعویٰ کیا کہ اُنھوں نے ملک کی سب سے بڑی کیٹامائن کھیپ ضبط کی ہے مگر بعد میں یہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والا پاؤڈر نکلا۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.