خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 7 ہزار 25 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
فلڈ سیل کا کہنا ہے کہ ورسک میں دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 26 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پر پانی کا بہاؤ 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
فلڈ سیل نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ کیوسک ہے۔
دریائے سندھ میں اٹک میں خیر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، اس مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے، 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات، 3 ہزار 451 کلومیٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.