اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ، نقل مکانی کے لیے اعلانات

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آج سے 10 جولائی تک اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے، دریا کے کنارے آباد لوگوں کی نقل مکانی کے لیے اعلانات کیے گئے۔

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہاء الدین اور حافظ آباد کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

صورتِ حال کو مانیٹر کرنے کے لیے کمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب، کے پی اور کشمیر کے بیشتر علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جب کہ گلگت کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.