بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دریائے نیلم کنارے ملنے والے زخمی تیندوے کی موت پر نواز شریف کا اظہار افسوس

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دریائے نیلم کے کنارے ملنے والے زخمی تیندوے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ دریائے نیلم پر پانی پیتے تیندوے (Leopard) کے ظالمانہ اور بے رحمانہ قتل کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں معدوم ہوتی جنگلی حیات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دلوائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے سے ایک زخمی تیندوا ملا تھا، آزاد کشمیر میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر زخمی چیتے کو اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.