دریائے سندھ میں کندھ کوٹ کے مقام پر کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد 3 لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ 5 افراد کو بچالیا گیا۔
دوسری جانب نارووال کے نالہ ڈیک میں طغیانی ہے۔ سیلابی ریلے میں قلعہ احمد آباد کے قریب ریلوے ٹریک بہہ گیا جس کے باعث نارووال سیالکوٹ ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تونسہ کے سیلابی پانی میں پھنسے 21 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.