gina valentina melissa moore hookup hotshot gay byu hookups boyne tannum hookup rules hookup Mansfield Center my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دریائے سندھ، کس مقام پر کتنے لاکھ کیوسک پانی ہے؟ اعداد و شمار جاری

پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے، تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تونسہ پر پانی کی آمد 5 لاکھ 89 ہزار، چشمہ پر 5 لاکھ 16 ہزار، گڈو کے مقام پر 5 لاکھ 944 کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق توسہ میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 89 ہزار، چشمہ پر 5 لاکھ 7 ہزار اور گڈو کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.