پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر پانی کی سطح میں اضافہ

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔

83 ہزار کیوسک کا ریلہ ہیڈ سلیمانکی سے ہیڈ اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر متاثرین کے انخلا کے لیے بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی کے متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فوجی دستے اضافی ساز و سامان کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.