پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار 586 اور اخراج 64 ہزار 356 کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 40 ہزار اور اخراج 26 ہزار کیوسک ہے۔
Comments are closed.