جمعہ 25؍ذوالحجہ 1444ھ14؍جولائی 2023ء

دریائے ستلج سے منسلک 15 دیہات زیر آب

ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، قصور میں دریائے ستلج سے منسلک 15 دیہات زیر آب آگئے، بہاولپور کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، قصور اور اوکاڑہ کے متعدد دیہات بھی زیر آب آگئے ہیں۔

بھارت سے آنے والا ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا جسڑ سے شاہدرہ لاہور کی جانب بڑھ رہا ہے، سیلابی پانی راوی کنارے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دریائے راوی میں بھارت سے چھوڑا جانے والا 1 لاکھ 85 کیوسک کا سیلابی ریلا شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ، کوٹ نیناں، بھیکو چک، جرمیاں، کرتار پور اور جسڑ سے ہوتا ہوا لاہور کی جانب بڑھ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.