بھارت میں دریائے جمنا میں موجود سیلابی پانی تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دریائے جمنا کا پانی 45 سال میں پہلی بار تاج محل کی دیواروں تک پہنچا۔ آگرہ میں 17ویں صدی کی اس یادگار کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں غیرمعمولی بارشیں جمنا کے پانی میں مسلسل اضافے کا سبب ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں کئی روز سے غیرمعمولی بارشوں کے باعث دریائے جمنا کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، پانی تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پانی تاج محل کے اندر داخل ہونے کا خدشہ نہیں ہے تاہم ماہرین نے آگرہ شہر میں 17 ویں صدی کی یادگار کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Comments are closed.