پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

دریائےستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار

دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، سیلابی پانی سے کئی بند ٹوٹ گئے اور متعدد آبادیاں متاثر ہو گئی ہیں۔

دریائے ستلج کا سیلابی ریلہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں میں داخل ہو گیا۔

سیلاب سے فصلیں ڈوب گئیں اور زمیندارہ بند ٹوٹ گیا۔

اس کے علاوہ دریائے ستلج کا ریلا پپلی راجن، بھنڈہ وینس اور ملحقہ بستیوں میں بھی داخل ہو گیا ہے، اوچ شریف کے علاقے شمس آباد میں بند ٹوٹ گیا۔

ایمپریس برج سے گزرنے والا 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک کا ریلا ہیڈ پنجند کی طرف بڑھ رہا ہے، سیلابی ریلہ ملتان سکھر موٹروے تک پہنچ گیا ہے، تیز بہاؤ سے موٹروے کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بہاولپور میں دریائی بیلٹ کے کئی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع اور متعدد رابطہ سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔

سیلاب سے کپاس، چارے اور دیگر فصلیں ڈوبنے سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.