پاکستان میں دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 83 ہزار 200 اور اخراج 2 لاکھ 55 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 67 ہزار 600 اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 21 ہزار 700 اور اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد و اخراج 69 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 2 ہزار 400 اور اخراج 2 لاکھ 94 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ میں پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 400 جبکہ اخراج 3 لاکھ 27 ہزار 400 کیوسک ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ تونسہ میں پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 97 ہزار 100 جبکہ گڈو میں پانی کی آمد 4 لاکھ 10 ہزار 900 اور اخراج 3 لاکھ 96 ہزار 700 کیوسک ہے۔
سکھر بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 60 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 22 ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ کوٹری میں پانی کی آمد ایک لاکھ 22 ہزار 900 اور اخراج 90 ہزار 800 کیوسک ہے۔
ترجمان کے مطابق تریموں میں پانی کی آمد 86 ہزار 600 اور اخراج 78 ہزار 200 کیوسک ہے، پنجند میں پانی کی آمد ایک لاکھ 6 ہزار 500 اور اخراج 97 ہزار 200 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 48 لاکھ 84 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا میں 60 لاکھ 64 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 4 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
Comments are closed.