درۂ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد کان سے 5 مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے آخوروال کی کوئلے کی کان میں ہوا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں متعدد کان کن موجود تھے جن کے دبے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے کان میں سے 1 مزدور کی لاش اور 4 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا ہے۔
کوہاٹ اور پشاور سے ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
Comments are closed.