وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
حملے میں وفاقی وزیر شبلی فراز محفوظ رہے جبکہ اُن کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، زخمی ڈرائیور اور گارڈ کو علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اُن کی گاڑی پر حملہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ الحمدللّٰہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہوا ہے، جسے علاج کے لیے پشاور منتقل کر رہے ہیں۔
Comments are closed.