پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

درہ آدم خیل، 2 قبائل میں فائرنگ، 16 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹیکل تحصیلدار کے مطابق قبائل کے درمیان تصادم کوئلے کی کان کی حد بندی کے تنازع پر ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں دونوں قبائل کے لوگ شامل ہیں۔

پولیٹیکل تحصیلدار کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کےلیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.