بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

درجنوں ڈرون کو ایک ساتھ اڑانے اور چارج کرنے والی چادر

پیسا، اٹلی: چھوٹے اور رنگ برنگی روشنیوں والے ڈرون کے کرتب تماشے اب عام ہوچکےہیں۔ ایسے ڈرون بار بار بجلی مانگتے ہیں اور اب اٹلی کے انجینیئروں نے ایک ساتھ بہت سارے کواڈکاپٹرز جارچ کرنے والی چادر تیار کی ہے۔

اسے فلائنگ ڈرون بلینکٹ کا نام دیا گیا ہے جسے اطالوی کمپنی کارلو راٹی ایسوشیاٹی نے ڈرون ساز کمپنی فلائی فائر کے تعاون سے بنایا ہے۔ اس میں سے ہر ایک چادر کو سمیٹا اور ایک بیگ میں رکھا جاسکتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر انہیں کھول کر دوبارہ زمین پر بچھایا جاسکتا ہے۔ ایک وقت میں 16 کواڈ کاپٹرز بہت آسانی سے اس پر چارج کئے جاسکتے ہیں اور تمام ڈرونز ایک ہی پاور سپلائی سے چارج ہوسکتے ہیں۔

اگر ڈرون زیادہ ہے تو ایک ، دو ، تین یا اس سے زائد چادر ایک ساتھ جوڑ کر لاتعداد ڈرون کو ان پر بٹھایا جاسکتا ہے ۔ اس طرح ایک وقت میں دس ہزار ڈرون  کو چارج کرنا ممکن ہے۔ ہر ڈرون 45 درجے زاویے پر گھومتا ہے اورچارجنگ کےلیے دوبارہ 45 درجے پر ہی چادر پر اترتا ہے۔

اس کا خاص ڈیزائن روشنی دینے والے ڈرون کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ڈرون ایک ساتھ فضا میں اڑتے ہیں اور طرح طرح کی خوبصورت ڈیزائن بناتے ہیں۔ انہیں لائٹ شوز اور اشتہار کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن کھیل تماشوں سے ہٹ کر اب بہت سارے ڈرون نقشہ سازی، فصلوں کی دیکھ بھال اور دیگرامور میں بھی استعمال ہورہے ۔ ڈرون چادر اس ضمن میں بھی یکساں طور پر مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

You might also like

Comments are closed.