دبئی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے ملاقاتیں جاری ہیں۔
نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں معاشی نظام کی بہتری کیلئے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال جاری ہے۔
Comments are closed.