پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

دبئی میں پیپلزپارٹی، ن لیگ ملاقات کی اندرونی کہانی

دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان گزشتہ روز ہوئی ملاقات میں کیا بات ہوئی اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں کیا ہونے والا ہے اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیلانی خاندان، پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور کچھ دیگر افراد کے حلقوں میں ن لیگ اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

دبئی، اسلام آباد دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن…

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے، جو میٹنگ میں موجود ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دبئی میں ہونےوالی ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا، الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ان ملاقاتوں میں اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پربھی غور کیا جائے گا، اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ن لیگ کے کچھ مزید رہنما میٹنگ میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دبئی میں دونوں جماعتوں کے درمیان اس پر بھی بات ہو گی کہ استحکامِ پاکستان پارٹی اور ق لیگ کو کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.