اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

دبئی: عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق، 3 پاکستانی بھی شامل

دبئی کی عمارت میں ہولناک آگ لگنے کے باعث 16 افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں 3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

آتشزدگی ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس میں واقع رہائشی عمارت میں ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد دھماکا بھی سنا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی راستوں کا مناسب انتظام نہ تھا۔

دبئی پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.