بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دبئی سے آپریٹ ہونے والی ایئرلائنز نے کراچی ایئرپورٹ پر رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لئے جگہ مانگ لی

دبئی سے آپریٹ ہونے والی ایئر لائنز نے کراچی ایئرپورٹ پر رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے جگہ مانگ لی۔

منیجر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ عمران خان کا کہنا ہے کہ دبئی سے آپریٹ ہونے والی ایئر لائنز نے ایئرپورٹ پر رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے جگہ مانگی تھی۔

منیجر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی ایئرپورٹ پر جگہ فراہم کردی۔

عمران خان  نے کہا کہ دبئی سے آپریٹ ہونے والی ایئر لائنز لیبارٹریز سے رابطہ کر کے رپیڈ پی سی آر کی مشینری لگائیں گی۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھی ایئر لائنز خود لیبارٹریز قائم کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.