متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں تالا لگے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چار اراکین پر مشتمل گروہ کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے۔
پولیس کے مطابق گینگ نہ صرف خالی گھروں میں لوٹ مار کرنے میں ملوث تھا بلکہ یہ لوگ بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں سے بھی لوٹ مار کرتے تھے۔
پولیس نے عوام کو متنبہ کردیا کہ بینک سے بڑی رقم نکلوائیں تو ہوشیار رہیں۔
Comments are closed.