دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے دنیا بھر کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سرفہرست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
عالمی ایئر پورٹس کونسل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران بھی سب سے زیادہ مسافروں نے اس ائیر پورٹ سے سفر کیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر 2021 کے دوران 29.1 ملین مسافر پہنچے جبکہ 2020 میں 25.9 ملین مسافر یہاں آئے تھے۔ اس طرح 2021 کے دوران 30 لاکھ سے زیادہ مسافر دبئی آئے۔
رپورٹ میں دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹس میں استنبول ایئرپورٹ 26.4 ملین مسافروں کے ساتھ دوسرے، ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ 25.4 ملین مسافروں کے تیسرے اور فرینکفرٹ اور پیرس کے ایئرپورٹ 22.7 اور 22.6 ملین مسافروں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
Comments are closed.