دبئی میں ایک امریکی خاتون کو عوامی مقام پر چیخنا مہنگا پڑ گیا، دبئی پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی ٹیرا یونگ ایلن کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی 2 ماہ سے دبئی میں پھنسی ہوئی ہے اور وہ اس کے مستقبل کو لے کر انتہائی پریشان ہیں۔
امریکی ٹرک ڈرائیور خاتون ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، جو دو ماہ قبل چھٹیاں منانے کےلیے اپنے دوستوں کے ساتھ دبئی آئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیرا اپنا قیمتی سامان دوست کی جانب سے کرائے پر لی گئی گاڑی میں بھول گئی اور جب وہ آئی ڈی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ وغیرہ واپس لینے گئی تو وہاں تنازع کھڑا ہوگیا۔
مذکورہ گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسے چلانے والی خاتون کو پہلے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔
دبئی قوانین کو بھی امریکی قوانین کی طرح آسان سمجھنے والی ٹیرا رینٹل کار والے شخص پر چیخنا چلانا شروع کردیا۔
کار کرائے پر دینے والی اس کمپنی کے ملازم نے پولیس کو کال کرکے خاتون کی شکایت کی جس پر اسے بھی حراست میں لے لیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مذکورہ خاتون کے سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے تک اس کا پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا۔
Comments are closed.