بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین تفتان سے کوئٹہ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زاہدان سے کوئٹہ جانے والی ٹرین سروس معطل ہوگئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، جس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.