قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پر مسافروں کو کھانے کے لیے دال، چاول اور سبزی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جدہ جانے والی پرواز پر کھانے میں دال، چاول اور سبزی دیے جانے اور گوشت نہ ملنے پر مسافر ناراض ہو گئے۔
گوشت اور چکن کے بغیر دال اور سبزی پر مشتمل کھانا دیے جانے پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کمنٹ کارڈز میں بھی شکایت درج کروائی۔
دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عدم ادائیگی کے باعث ٹھیکدار نے مرغی سپلائی نہیں کی تھی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تمام پروازوں پر کھانا معمول اور مینیو کے مطابق دیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.