اتوار 9؍جمادی الاول 1444ھ 4؍دسمبر 2022ء

داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، محمد صادق

افغانستان کےلیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک بیان میں محمد صادق نے کہا کہ آزادانہ اور افغان حکام کے ساتھ مل کر ان اطلاعات کی تصدیق کر رہےہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ خطے اور افغانستان کے امن و استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہے۔ 

پاکستانی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

یاد رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر 2 دسمبر کو حملہ ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.