افغانستان میں دہشتگرد تنظیم داعش، طالبان رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
کابل سے افغانستان کے وزیر داخلہ نے ملک بھر میں طالبان پولیس کمانڈ کو خط جاری کیا ہے جس میں افغان وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگرد صوبائی گورنرز اور طالبان رہنماؤں کو خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ داعش ان کے گھروں اور دفاتر کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔
ادھر ترجمان افغان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ کے خط کے مندرجات کی تصدیق کی ہے، جبکہ داعش کے خطرے سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
Comments are closed.