بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر ایک اور اہم پیشرفت

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر ایک اور اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ واپڈا اعلامیے کے مطابق پروجیکٹ کے کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل ہوگیا۔

ڈیزائن کے مطابق داسو پروجیکٹ کا کنکریٹ سٹارٹر ڈیم 2 مختلف مراحل میں مکمل ہوگا، پہلےمرحلےمیں سٹارٹر ڈیم کی سطح سمندر سے بلندی 785 میٹر ہے۔

واپڈا اعلامیے کے مطابق سٹارٹر ڈیم کی سطح سمندر سے دوسرے مرحلے میں بلندی 798 میٹر ہے، دریائے سندھ کا پانی داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی 2 ڈائیورژن ٹنلز سے گزر رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے ڈیزائن کے مطابق دریائے سندھ کا کچھ پانی کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کے اوپر سے بھی بہہ رہا ہے، اکتوبر میں سٹارٹر ڈیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، تکمیل آئندہ لو فلو سیزن میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.